اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کی قومی قومی ٹیم کے سابق غیر ملکی ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے موجودہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو مسخرہ قرار دیا۔
کوچ جیسن گلیسپی نے سوشل میڈیا پر عاقب جاوید کے خلاف سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ وہ میری اور گیری کرسٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔جیسن گلیسپی نے لکھا کہ عاقب جاوید تمام فارمیٹس میں کوچ بننے کے لیے ہمارے خلاف مہم چلا رہے تھے، وہ ایک مسخرہ ہیں ۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز گیری کرسٹن کو وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ اور سابق آسٹریلوی باؤلر جیسن گلیسپی کو ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔پہلے گیری کرسٹن نے وائٹ بال ٹیم کی کوچنگ سے استعفیٰ دیا اور پھر جیسن گلیسپی نے ریڈ بال ٹیم کی کوچنگ سے استعفیٰ دے دیا۔. بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عاقب جاوید کو قومی وائٹ بال اور ریڈ بال ٹیموں کا عبوری ہیڈ کوچ نامزد کیا۔