151
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دوران مشق جنوبی کوریا میں فوجی طیارے نے غلطی سے آبادی پر بم گر ا دئیے۔
جنوبی کوریا کے شہر پوچیون میں فضائیہ کی مشق جاری تھی جب ایک فوجی لڑاکا طیارے (FK-16) نے غلطی سے ایک آبادی والے علاقے پر 8 بم گرائے۔رپورٹ کے مطابق طیارے سے گرائے گئے بموں میں سے 7 میں دھماکہ نہیں ہوا تاہم ایک بم پھٹ گیا جس سے 15 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔رپورٹس بتاتی ہیں کہ بم نے کچھ گھروں اور ایک چرچ کو نقصان پہنچایا ہے، جب کہ نہ پھٹنے والے بموں کو ناکارہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی فضائیہ نے اس المناک واقعے پر معذرت کی اور نقصان کی تلافی کی پیشکش کی۔