128
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ نے 15 سال بعد فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے ایک شخص کو سزائے موت دے دی۔
ذرائع کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے 67 سالہ مجرم کوسزائے موت دے دی گئی۔قیدی سگمین، جس نے 2001 میں اپنے دوست کے والدین کو بیس بال کے بلے سے قتل کر دیا تھا، کو براڈ ریور کریکشنل انسٹی ٹیوشن میں موت کی سزا سنائی گئی تھی اور اسے تین رکنی دستے نے پھانسی دے دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق امریکا میں فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے آخری سزائے موت 2010 میں یوٹاہ میں دی گئی تھی۔امریکہ میں اس سال چھ افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے جب کہ 23 ریاستوں میں سزائے موت ختم کر دی گئی ہے۔