اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے 16 مارچ سے پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ۔
مائیکل بریسویل کپتان مقرر کیا گیا ہے۔اس سیریز کے لیے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے سات کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔تاہم نیوزی لینڈ کے کچھ اہم کھلاڑی اس سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے، جن میں لوکی فرگوسن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، رچن رویندرا اور مچل سینٹنر شامل ہیں، جو آئی پی ایل میں اپنی مصروفیت کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ایش سوڈھی اور بین سیئرز ٹیم میں واپس آگئے ہیں جبکہ کائل جیمیسن اور ول او رورک پہلے تین میچوں میں حصہ لیں گے جبکہ میٹ ہنری آخری دو میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔اعلان کردہ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں کپتان مائیکل بریسویل، فن ایلن، مارک چیپ مین، جیکب ڈفی، زیک فوکس، مچ ہی، میٹ ہنری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشام، ول او رورک، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ اور ایش سوڈھی۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ون ڈے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔