امریکہ جو مرضی کر لے مذاکرات نہیں ہوں گے،ایران

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایرانی صدر مسعود پیشمرگہ نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ہمیں احکامات اور دھمکیاں دینا ناقابل قبول ہے۔

ایران کے صدر نے کاروباری شخصیات سے ملاقات کے دوران اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا جو چاہے کرے گا اور دھمکیوں کے تحت کیے جانے والے مذاکرات کو قبول نہیں کریں گے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے خط لکھا تھا۔خط میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے نمٹنے کے دو ہی راستے ہیں، ایک فوجی یا پھر ڈیل ٹرمپ نے خط میں یہ بھی کہا کہ وہ معاہدے کو ترجیح دیں گے، وہ ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔

مذاکرات کے حوالے سے امریکی صدر کے خط کے بعد ایرانی سپریم لیڈر نے بھی حالیہ دنوں میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بعض بدمعاش ممالک مذاکرات پر اصرار مسائل کے حل کے لیے نہیں بلکہ اپنے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے کرتے ہیں۔آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران ایسے ممالک کے مطالبات کو قطعی طور پر تسلیم نہیں کرے گا اور اپنے میزائل پروگرام کو ختم کرنے کے مطالبات تسلیم نہیں کرے گا۔اس کے علاوہ ایرانی وزیر خارجہ نے بھی دباؤ کے نتیجے میں امریکہ کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کے امکان کو یکسر مسترد کر دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com