پاکستان کی بھارتی ٹیم کو کبڈی ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کبڈی فیڈریشن کا 3 ملکی کبڈی ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان ۔

بھارت کو بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس فیڈریشن کے صدر اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شفیع حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں رواں سال منعقد ہونے والے کبڈی ایونٹس کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔فیڈریشن کے صدر چوہدری شفیع حسین نے بتایا کہ سہ ملکی کبڈی ٹورنامنٹ رواں سال اپریل میں منعقد کیا جائے گا۔ بابا گرو نانک کبڈی کپ میں پاکستان، بھارت اور ایران کی کبڈی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ کھیل ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ بدقسمتی سے مودی سرکار اپنی کھیلوں کی ٹیمیں پاکستان نہیں بھیجتی۔ وہ ہندوستانی کبڈی ٹیم کی شرکت کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔