136
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لندن کی 10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں افطار کی تقریب کا اہتمام کیا گیا
، برطانوی وزیر اعظم سر کیر سٹارمر نے افطار کی تقریب میں شرکاء کو کھجوریں پیش کیں۔میئر ہیوسٹن نے سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں 2500 سے زائد افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانوی مسلمان نوجوانوں کے ساتھ افطار کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔سر کیر سٹارمر نے مزید کہا کہ افطار نے کمیونٹیز کو متحد کرنے اور نوجوانوں کی حمایت پر بات کرنے کا موقع فراہم کیا۔