صنعا پر امریکہ کا فضائی حملہ ، 9 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا نے یمن پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکا نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آج میں نے امریکی فوج کو یمن میں حوثی دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن اور طاقتور فوجی آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ آپ کا وقت ختم ہو گیا ہے اور آج سے آپ کے حملے بند ہونے چاہئیں، ورنہ آپ کے ساتھ وہ کچھ ہو جائے گا جو پہلے نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ یمن کے حوثی باغی فلسطین کی حمایت میں اسرائیل کے لیے جانے والے یمنی ساحل کے قریب سے گزرنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں جب کہ غزہ جنگ کے دوران حوثیوں نے اسرائیل پر براہ راست میزائل حملے بھی کیے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔