ترک صدر طیب اردوان کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز د) ترک صدر رجب طیب اردوان اور امریکہ صدرڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ ۔

طیب اردوان کی روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی اقدامات کی حمایت ،صدر اردگان نے شام میں استحکام کے لیے امریکہ اور ترکی کی مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور امریکہ سے F-16 طیاروں کی خریداری کو حتمی شکل دینے کو بھی ضروری قرار دیا۔دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن رواں ہفتے فون پر بات کر سکتے ہیں جس کے بعد روس یوکرین جنگ کے خاتمے میں حقیقی پیش رفت کی امید ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے نمائندے اسٹیو وٹ کوف نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روسی صدر سے گزشتہ ہفتے ہونے والی ملاقات مثبت رہی، یوکرین اور روس کے درمیان اختلافات میں کمی آئی ہے اور صدر پیوٹن نے ٹرمپ کے فلسفے سے اتفاق کیا۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ روس یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ امریکی مذاکراتی ٹیم رواں ہفتے یوکرین اور روسی وفود سے ملاقات کرے گی۔یاد رہے کہ امریکی ایلچی اسٹیو وٹ کوف نے گزشتہ ہفتے ماسکو میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔