اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان میں سرمایہ کاروں نے فی یونٹ شمسی نیٹ میٹرنگ کی قیمت 27 روپے سے کم کرکے 10 روپے کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا ہے
شمسی توانائی کے سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری ڈوبنے کا خطرہ ہے اور یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اس شعبے کے فوائد حاصل کرنے والے اب ان کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں۔سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سولر نیٹ میٹرنگ کی قیمتوں میں کمی کو واپس نہیں لیتی تو اس شعبے میں سرمایہ کاری اربوں روپے تک کم ہو جائے گی جبکہ روزگار بھی متاثر ہو گا۔اس سلسلے میں پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے چیئرمین وقاص ایچ موسیٰ نے کہا کہ کوئی پالیسی بنانے سے پہلے حکومت کو اس شعبے سے وابستہ لوگوں کو اعتماد میں لینا چاہیے۔. اس شعبے میں بہت زیادہ سرمایہ کاری ہوئی ہے اور وہ حکومت کے اس اقدام کو چیلنج کریں گے۔