پیرس میں پولیس کی گاڑیاں ٹکرانے سے 13افراد زخمی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک مشتبہ شخص کا پیچھا کرتے ہوئے پولیس کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے میں 10 اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے۔ ہفتے کی صبح پیرس کے جنوبی علاقے میں پولیس کی درخواست پر رکنے سے انکار پر ایک گاڑی کا تعاقب کیا گیا۔پولیس کی گاڑیوں نے گاڑی کا کئی کلومیٹر تک پیچھا کیا، شک ہے کہ ڈرائیور نشے میں تھا۔تاہم ڈرائیور نے گاڑی پر کنٹرول کھو دیا اور وہ ٹریفک سگنل سے ٹکرا گئی۔ جب پولیس اہلکار ملزم کی گرفتاری کے لیے باہر نکلے تو پیچھے سے آنے والی پولیس کی دوسری گاڑی پہلی گاڑی سے ٹکرا گئی، اس کے بعد پیچھے سے آنے والی ایک شہری گاڑی سے ٹکرا گئی۔حادثے میں 10 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں ہسپتال لے جایا گیا۔پولیس کے مطابق ڈرائیور اور گاڑی میں سوار دو مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار تین افراد کی عمریں 30، 22 اور 19 سال تھیں، جن میں سے دو فرانسیسی شہری تھے اور پولیس کو پہلے ہی مطلوب تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔