کینیڈا کے انتخابات میں بھارت مداخلت کر سکتا ہے،کینیڈین انٹیلی جنس

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈین سکیورٹی انٹیلی جنس سروس نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کینیڈا کے عام انتخابات میں مداخلت کی کوشش کر سکتا ہے۔

سیکورٹی انٹیلی جنس سروس کے ڈپٹی ڈائریکٹر وینزویلا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستانی حکومت کینیڈین کمیونٹیز اور جمہوری عمل میں مداخلت کا ارادہ اور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست دشمن عناصر مصنوعی ذہانت کا فائدہ اٹھا کر انتخابات میں مداخلت کر رہے ہیں۔کینیڈین سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے خدشہ ظاہر کیا کہ چین انتخابات میں مداخلت کے لیے اے آئی ٹولز کا بھی استعمال کر سکتا ہے۔ کینیڈا کے نو منتخب وزیر اعظم نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ روس اور پاکستان بھی ممکنہ طور پر کینیڈا کے خلاف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ کینیڈا میں عام انتخابات 28 اپریل کو ہوں گے۔کینیڈا کے انتخابات میں لبرل پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی کے درمیان 343 نشستوں کے لیے سخت مقابلہ ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔