اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل نے بازار سمیت غزہ کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے مزید 40 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ۔
ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق راشن کی تقسیم کے مرکز پر اسرائیل نے بمباری کی تھی۔اسرائیلی فورسز نے بازار سمیت غزہ کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا اور مزید 40 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی رمضان المبارک میں شدید بھوک اور غربت کا شکار ہیں کیونکہ غزہ کو ہر قسم کی امدادی سامان کی ترسیل 3 ہفتوں سے روک دی گئی ہے۔اس سلسلے میں اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے 80 فیصد سے زائد امداد کی نقل و حمل کو روک دیا ہے۔دریں اثنا، لبنان میں ڈرون حملوں کے دوران حزب اللہ کے ایک کمانڈر سمیت چار افراد شہید ہو گئے۔.دوسری جانب یمن پر امریکی حملے جاری ہیں اور چند ہی گھنٹوں میں حوثی تحریک کے زیر کنٹرول علاقوں پر 37 حملے کیے گئے۔