33
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پرتل ابیب میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔
ہفتے کی رات تل ابیب اور دیگر شہروں میں ہزاروں شہریوں نے نیتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی تکمیل اور غزہ میں باقی اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ اسرائیل نے چند روز قبل جنگ بندی کا معاہدہ توڑ دیا تھا اور غزہ پر دوبارہ حملے شروع کیے تھے جس کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔دوسری جانب 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد اب 50 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔