حکومت سڑکیں بند کرنے سے پہلے بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لے،خیام وحید

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) معروف کاروباری شخصت ملک خیام وحیدنے کہا ہے کہ حکومت سڑکیں بند کرنے سے پہلے بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لے۔

سڑکیں بند کرکے ٹریفک کا راستہ روکنے سے کاروبار متاثر ہورہاہے اور تاجر اس حوالے سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔راولپنڈی صدر مارکیٹ میں حکومت نے گاڑیوں کا داخلہ تو بند کردیا جس کو شہریوں نے خوب سراہا لیکن دوسری طرف تاجر حضرات بھی حکومت کے اس اقدام سے کافی مایوس ہوئے ہیں۔صدر کے بعد حکومت اب کمرشل مارکیٹ میں بھی ٹریفک کا داخلہ بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس پر کمرشل مارکیٹ کے تاجروں کو تحفظات ہیں۔حکومت یہ تو کہہ رہی ہے کہ ٹریفک کیلئے سڑکیں بند کرکے متبادل کے طور پر وہ پارکنگ پلازہ دے گی لیکن اس سے تاجر متاثر ہونگے۔معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنے کیلئے حکومت نے اور بہت سے اچھے اقدامات کئے جس کی تاجر برادری نے تعریف بھی کی لیکن سڑکیں بند کرنے پر حکومت اگر تاجر برادری کو اعتماد میں لیتی تو اس سے مسئلے کا بہتر حل نکالا جا سکتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کیخلاف حکومتی آپریشن کی زد میں آنے والے چھوٹے کاروباری طبقے کو حکومت متبادل جگہ مہیا کرے۔تجاوزات کیخلاف آپریشن سے چھوٹا کاروباری طبقہ بھی بے حد متاثر ہوا جس کا ازالہ کیا جانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔حکومت تاجر برادری کو زیادہ سے سے زیادہ سہولیات فراہم کرے تاکہ تاجر برادری کھل کر ملکی معشیت کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرسکے۔والد صاحب اور بھائیوں کی محنت لگن کی بدولت آج الجنت مال ملک کا معروف شاپنگ مال بن چکا ہے جہاں پر شہریوں کو مناسب قیمت پر ہر طرح کے برینڈز کی اشیا کی مہیا کی جاتی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔