امریکہ کی ایران کو براہ راست مذاکرات کی دعوت

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدرنے کہا کہ ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنا بہتر ہوگا کیونکہ یہ ایک تیز تر عمل ہے اور آپ کے پاس ثالث کے ذریعے بات کرنے کے بجائے دوسری طرف کو سمجھنے کا بہتر موقع ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران پہلے ثالث استعمال کرنا چاہتا تھا لیکن شاید اب نہیں۔انہوں نے اس امکان کا اظہار کیا کہ ایران براہ راست مذاکرات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہو گا۔ایران نے اس سے قبل براہ راست مذاکرات کے امکان کو مسترد کر دیا تھا لیکن اس نے بالواسطہ مذاکرات کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی تھی۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ عمان میں ایرانی جوہری پروگرام پر بات چیت کے دور کا انعقاد کیا جائے گا اور آئندہ تین ہفتوں میں مذاکرات شروع ہونے کا امکان ہے۔

ٹرمپ نے ایران کو جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے خط بھیجا ہے۔امریکی صدر نے مارچ کے اوائل میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے ایک خط بھیجا تھا۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے نمٹنے کے دو طریقے ہیں، ایک طریقہ عسکری اور دوسرا معاہدہ کرنا ہے۔. میں ایک معاہدہ کرنا چاہوں گا کیونکہ میں ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا۔ ایران نے موجودہ حالات میں امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا تھا لیکن بالواسطہ مذاکرات کے امکان کا اشارہ دیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ جوہری معاہدے پر دستخط نہیں کرتا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
جوہری معاہدے پر مذاکرات کے حوالے سے ایران کے خط کا جواب دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اگر ایران جوہری معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میں نے حال ہی میں ایران کو ایک خط بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ‘آپ کو فیصلہ کرنا ہے، یا تو ہمیں بیٹھ کر بات کرنی ہے یا یہ بہت برا ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔