امریکی ٹیرف،پاکستان نے اسٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)حکومت نے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد امریکی ٹیرف لگانے کی حکمت عملی پر ایک اعلیٰ سطحی اسٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے۔.

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 12 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی کے کنوینر ہوں گے، اضافی ٹیرف کے معاملے پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات ہوں گے اور کامرس سیکرٹری جواد پال کو ورکنگ گروپ کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔.
اسٹیئرنگ کمیٹی ٹیرف کے معاملے پر قائم ورکنگ گروپ کی نگرانی کرے گی۔.
19 رکنی ورکنگ گروپ میں متعلقہ سیکرٹریز اور کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔.وزیر خزانہ ایک پریس کانفرنس میں تمام تفصیلات اور پاکستانی معیشت پر پڑنے والے اثرات پیش کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں