اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈا ،امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، پرتگال اور میکسیکو میں 1200 مقامات پر ’ہینڈز آف‘ کے نام سے احتجاجی مظاہر ے۔
ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف آج امریکا کی 50 ریاستوں کے ساتھ ساتھ کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، پرتگال اور میکسیکو سمیت مجموعی طور پر 1200 مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق نیویارک میں ’ہینڈز آف!‘ کے نام سے ہونے والے احتجاج کے لیے مظاہرین کی بڑی تعداد جمع ہوئی ہے، جب کہ واشنگٹن میں نیشنل مال کے باہر ہونے والے مظاہرے میں 20 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق مظاہرین ٹرمپ اور ایلون مسک کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں، وہ امریکہ میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور عوام دشمن پالیسیوں کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد ٹرمپ کے خلاف یہ سب سے بڑا مظاہرہ ہے۔