پی ایس ایل ، اردو میں کمنٹری سننے والے شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پی ایس 10 میں اردو کمنٹری سننے والے شائقین کیلئے بڑی خوشخبری
پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل میں مکمل اردو کمنٹری بھی ہوگی۔ اردو کمنٹری پینل میں طارق سعید، علی یونس، عقیل ثمر، مرینہ اقبال اور سلمان بٹ شامل ہیں۔اس کے علاوہ انگلینڈ کے سابق کپتان سر ایلکس فرگوسن پہلی بار انگلش کمنٹری کے لیے پی ایس ایل کے کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 میں نئی ​​ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔پی ایس ایل میں رمیز راجہ، وسیم اکرم، وقار یونس اور عامر سہیل بھی کمنٹری کریں گے جب کہ آسٹریلوی ویمن کرکٹر لیزا سٹالکر بھی پہلی بار پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گی۔اس کے علاوہ بازید خان، عروج ممتاز، اطہر علی خان، مارٹن گپٹل، مارک نکولس، ڈومینک کارک، جے پی ڈومنی، مائیک ہیزمین بھی کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔ایرن ہالینڈ اور زینب عباس میچز کے دوران پریزنٹر ہوں گی۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے میچز 11 اپریل سے 18 مئی تک لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں ہوں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔