اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غزہ میں اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ نہ رک سکا ،جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں 19 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے
غزہ شہر کے زیتون محلے میں دو افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق آج صبح سے غزہ اور دیگر علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 39 فلسطینی شہیداور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں 19 افراد جبکہ غزہ شہر کے زیتون محلے میں 2 افراد شہید ہوئے۔ وسطی غزہ کے علاقے دیر البلاح میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں آٹھ فلسطینی ہلاک اور خواتین اور بچوں سمیت متعدد زخمی ہو گئے۔طبی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ خان یونس میں 19، غزہ، طوفہ اور گردونواح میں 10 اور دیر البلاح میں 8 فلسطینی شہید ہوئے۔ اسرائیلی فورسز نے فضائی حملوں میں رہائشی عمارتوں اور مہاجرین کے کیمپوں کو نشانہ بنایا ہے۔