اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نوجوان بلے باز ہیری بروک کو انگلش وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں عبرتناک شکست کے بعد جوس بٹلر نے انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔جس کے بعد ہیری بروک اب انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی قیادت کریں گے۔ہیری بروک نے کپتان بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان بننا میرے لیے ایک حقیقی اعزاز ہے۔”جب سے میں بچپن میں کرکٹ کھیل رہا تھا، میرا خواب تھا کہ میں انگلینڈ کے لیے کھیلوں اور شاید ایک دن ٹیم کی کپتانی بھی کروں۔. اب جب کہ مجھے یہ موقع مل گیا ہے، یہ میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے،” واضح رہے کہ انگلینڈ کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کے طور پر ہیری بروک کا پہلا ٹیسٹ مئی کے آخر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز ہیں۔