256
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی، امریکا نے چین پر 104 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔
وائٹ ہاؤس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چین پر آج سے 104 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ ٹیرف پر چین کی جوابی کارروائی ایک غلطی تھی۔ اگر چین معاہدہ کرتا ہے تو اسے ٹرمپ سے ریلیف ملے گا۔
وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ 70 ممالک نے ٹیرف پر مذاکرات شروع کرنے کے لیے امریکا سے رابطہ کیا ہے۔ ایسے معاہدے کیے جائیں گے جو امریکا کو فائدہ پہنچائیں اور تجارتی خسارہ پورا کریں۔ تمام آپشنز ہر ملک کے لیے مذاکرات کی میز پر ہیں۔