اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) رہائشی علاقوں پر وحشیانہ بمباری اور اس کے نتیجے میں خوراک سمیت امدادی سامان کی عدم دستیابی کے باعث غزہ قتل گاہ میں تبدیل ہو چکا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ۔ اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث ایک ماہ سے غزہ تک اناج کا ایک دانہ یا پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں پہنچا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امداد کی فراہمی میں تعطل نے غزہ میں وحشت کو مزید بڑھا دیا ہے اور لوگ بھوک سے مرنے کے قریب ہیں۔جنیوا کنونشنز کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اسرائیل کو یاد دلایا کہ وہ غزہ میں شہریوں کو خوراک اور طبی سہولیات فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر خزانہ نے دھمکی دی ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی تک اناج کا ایک دانہ بھی غزہ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔یاد رہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے باوجود غزہ کے جنوبی علاقوں پر اپنی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔النصر ہسپتال پر تازہ ترین حملے میں صحافیوں سمیت درجنوں شہری خوفناک آتشزدگی میں شہید ہوئے جن میں بچے بھی شامل تھے۔