اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایک ر پورٹ کے مطابق ابتدائی اندازوں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے سے پاکستانی برآمدات کو 500 ملین ڈالر سے 700 ملین ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس امریکی اقدام سے غیر یقینی کی فضا پیدا ہو گی اور ممکنہ طور پر امریکی منڈیوں میں مندی کا رجحان پیدا ہو گا۔واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین، کینیڈا، جاپان، یوکرین اور یورپی یونین سمیت متعدد ممالک پر ٹیرف عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم امریکی مصنوعات پر ٹیرف لگانے والے ممالک پر بھی ٹیرف عائد کریں گے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ٹیرف کو ختم کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ کمپنیاں اپنی مصنوعات امریکہ میں تیار کریں۔دوسری جانب امریکا نے چین پر آج سے 104 فیصد ٹیرف لگا دیا ہے اور اس حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین ٹیرف کے بدلے اپنی کرنسی میں ہیرا پھیری کر رہا ہے ۔