160
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آئی سی سی نے مارچ 2025 کے مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں میں ایک ہندوستانی اور دو نیوزی لینڈ کے کرکٹرز شامل ہیں۔ہندوستان کے شریاس ایر، نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا اور فاسٹ باؤلر جیکب ڈفی ماہ کے بہترین کھلاڑی کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔رچن رویندرا نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، جب کہ شریاس ایئر نے ہندوستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 جیتنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔جیکب ڈفی کو پاکستان کے خلاف حالیہ ہوم وائٹ بال سیریز میں شاندار کارکردگی کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔