اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم کے خلاف سفارتی پاسپورٹ کے غلط استعمال کے معاملے میں فرد جرم ملتوی کر دی گئی ہے۔
کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کے خلاف اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں سفارتی پاسپورٹ کے غلط استعمال کے کیس کی سماعت کی۔.
سماعت کے دوران سردار تنویر الیاس کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔.
سفارتی پاسپورٹ کے غلط استعمال سے متعلق کیس کی اگلی سماعت میں سردار تنویر الیاس پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔.واضح رہے کہ ایف آئی اے نے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔
129