73
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اینٹی ڈوپنگ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2022 سے اب تک کم از کم نو پیشہ ور فٹبالرز نے ممنوعہ اشیاء استعمال کی ہیں۔
پریمیئر لیگ کے کھلاڑی بھی ممنوعہ ادویات استعمال کرنے والوں میں شامل ہیں لیکن ان میں سے کسی پر بھی ابھی تک پابندی نہیں لگائی گئی۔رپورٹ کے مطابق تمام متاثرہ کھلاڑیوں کو کھیل جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے کیونکہ فٹ بال ایسوسی ایشن نے تسلیم کیا ہے کہ ممنوعہ ادویات یا تو طبی وجوہات کی بنا پر استعمال کی گئیں یا انہیں اجازت کے ساتھ لیا گیا۔یہ مقدمات ان ہائی پروفائل کھلاڑیوں سے الگ ہیں جن کے خلاف باضابطہ طور پر مقدمہ چلایا گیا ہے، جن میں چیلسی کے میخائلوف موڈرک اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق مڈفیلڈر پال پوگبا شامل ہیں۔