پاکستان کرکٹ بورڈ کا قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تقرری کیلئے اشتہار جاری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ کون ہو گا ؟ پی سی بی نے اشتہار جاری کر دیا.

پی سی بی نے ہیڈ کوچ کے لیے اپنی ویب سائٹ پر اشتہار جاری کر دیا ہے۔واضح رہے کہ پی سی بی نے عاقب جاوید کو چیمپئنز ٹرافی تک عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا، اس کے بعد انہیں دورہ نیوزی لینڈ کے لیے مزید ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید اب ہیڈ کوچ بننے میں دلچسپی نہیں رکھتے بلکہ ہائی پرفارمنس کے ڈائریکٹر بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔پی سی بی نے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے عہدے کا اشتہار بھی جاری کر دیا ہے۔ ندیم خان کے استعفیٰ کے بعد سے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ خالی تھا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی ایک بار پھر غیر ملکی ہیڈ کوچ سے رجوع کر سکتا ہے۔ہیڈ کوچ کو لیول 3 کرکٹ کوچ کی اہلیت درکار ہوتی ہے۔ ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے 4 مئی تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس ہیڈ کوچ کے لیے محدود انتخاب ہیں اور پی سی بی کا زیادہ جھکاؤ غیر ملکی کوچ کی طرف ہے۔bd268bd268

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔