محمد اظہر الدین کا کرکٹ کھیلنے پر افسوس کا اظہار ،سابق بھارتی کپتان دلبرداشتہ کیوں ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار بلے باز محمد اظہر الدین کرکٹ کا کرکٹ کھیلنے پر اظہار افسوس ۔

محمد اظہر الدین نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے اسٹیڈیم میں اسٹینڈ سے اپنا نام ہٹانے کے فیصلے پر گہری مایوسی اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اس اقدام کو کرکٹ کی توہین قرار دیا ہے اور انڈین کرکٹ بورڈ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اظہر الدین نے کہا کہ مجھے یہ کہہ کر تکلیف ہوتی ہے کہ مجھے کرکٹ کھیلنے پر افسوس ہے۔ ان لوگوں کو دیکھ کر میرے دل کو تکلیف ہوتی ہے جو کھیل کے بارے میں کچھ نہیں جانتے یا اس کے بارے میں بہت کم سمجھتے ہیں، لیکن پھر بھی انتظامی عہدوں پر فائز ہیں۔”واضح رہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر پر متعصبانہ فیصلے کرنے کا الزام ہے جس کی وجہ سے 2019 سے 2023 تک حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے مفادات کا ٹکراؤ ہوا۔اظہر الدین کے خلاف یہ الزام ایک مقامی کرکٹ کلب نے لگایا جس کے بعد حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے نارتھ اسٹینڈ سے ان کا نام ہٹا دیا۔سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے۔ انہوں نے بی سی سی آئی سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل بھی کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔