پہلگام واقعہ،بھارت نے سیکورٹی اور انٹیلی جنس ناکامی کا اعتراف کرلیا

اردو ورولڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی حکومت نے پہلگام حملے میں انٹیلی جنس کی ناکامی کا اعتراف کر لیا۔

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں حملے میں انٹیلی جنس کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔ نئی دہلی میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں ایک آل پارٹی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں بھارتی حکومت نے حالیہ پہلگام حملے میں سیکورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی کا اعتراف کیا۔ وزیر داخلہ امیت شاہ یہ تسلیم کرنے پرمجبور ہوگئے کہ پہلگام واقعہ سیکورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔ اجلاس کےدوران اپوزیشن جماعتوں نے حفاظتی اقدامات کی ناکامی پر سوالات اٹھائے اور ناقص سیکورٹی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔. اس کے علاوہ آل انڈیا اتحاد المسلمین کے اسد الدین اویسی نے بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے یہ سوال اٹھایا کہ ہندوستان پانی کے معاہدے کو معطل کرکے اور دریا کا رخ موڑ کر اتنا پانی کہاں رکھے گا؟جس کا جواب یہ دیا گیا کہ اسکا انتظام کیا جائے گا۔ ہندوستان کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی پہلگام حملے کو انٹیلی جنس کی ناکامی اور سیکیورٹی میں کوتاہی قرار دیا۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے میں انٹیلی جنس کی ناکامی اور سیکورٹی کی خرابیوں کی تحقیقات ہونی چاہیے۔کانگریس نے اس سیکورٹی ناکامی کا ذمہ دار ہندوستان کی مودی حکومت کو ٹھہرایا ہے ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔