مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد فیصلہ ہوگا،وزیر اعظم نے نہریں بنانے کا منصوبہ روک دیا

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر نہریں بنانے کا منصوبہ روک دیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جب تک مشترکہ مفادات کی کونسل میں اتفاق رائے کا فیصلہ نہیں ہو جاتا کوئی نہر نہیں بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کی کونسل کا اجلاس 2 مئی کو ہوگا۔ میں بلاول بھٹو زرداری کا بھی مشکور ہوں۔ ہم نے ہندوستان کے مسائل پر بھی بات کی۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان ایک وفاق ہے اور اس کے کچھ تقاضے ہیں، نہروں کے منصوبے اور ملک کی صورتحال پر بہت سنجیدگی سے بات کی گئی ہے صوبوں کے درمیان معاملات بات چیت کے ذریعے حل کیے جاتے ہیں۔.بلاول بھٹوچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم نے ہماری شکایات سنی اور پیپلز پارٹی کے اصولی موقف اور مطالبات کو قبول کیاہم نے اتفاق کیا ہے کہ باہمی رضامندی کے بغیر کوئی نہر نہیں بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستان کی جانب سے انڈس واٹر ٹریٹی کی معطلی اور دیگر اقدامات پر حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس معاملے کا مناسب جواب دیا جائے گا

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔