اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سانحہ پہلگام کے بعد بھارتی نے پاکستان کیخلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ شروع کیا ،چین نے پپہلگام واقعہ پر پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ۔
چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم پاکستان کے جائز سیکورٹی خدشات کو پوری طرح سمجھتے ہیں اور اس کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔”انہوں نے پہلگام میں حالیہ واقعے کی منصفانہ اور بروقت تحقیقات کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔.چینی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت دونوں پر زور دیا کہ وہ صبر کا مظاہرہ کریں اور مسائل کے حل کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کریں۔واضح رہے کہ چار روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں مسلح افراد کے ہاتھوں 26 سیاح مارے گئے تھے۔. بھارت نے اس واقعے کے لیے پاکستان کو بے بنیاد مورد الزام ٹھہرایا تھا اور انڈس واٹر ٹریٹی کو معطل کر کے مختلف اقدامات کیے تھے۔اس کے جواب میں، پاکستان نے بھی ایک مضبوط حکمت عملی اپنائی، جس میں بھارت کے ساتھ تمام تجارت پر مکمل پابندی لگا دی گئی۔