119
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی ہندو انتہا پسند سانحہ پہلگام کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ، قومی ہیرو کو بھی نہ بخشا۔
انتہا پسندوں نے ہندوستانی برچھا پھینکنے والے نیرج چوپڑا کی زندگی مشکل بنا دی۔. بھارتی عوام اور میڈیا نے نیرج چوپڑا کو پاکستانی گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو بھارت مدعو کرنے پر تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ ہندوستانی گولڈ میڈلسٹ کو وضاحتیں دینی پڑیں۔نیرج چوپڑا نے بھی پہلگام واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم کو واقعے سے بہت پہلے اس تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔بہت سی غلط باتیں کہی گئیں اور ارشد ندیم کو مدعو کرنے پر نفرت کا اظہار کیا گیا۔