اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) پاکستان اور بھارت پہلگا م واقعہ کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کو مزید نہ بڑھائیں مسئلہ کا پر امن حل تلاش کریں
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹمی بروس نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں پاکستان اور بھارت دونوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور ان سے کہا جا رہا ہے کہ وہ کشیدگی میں اضافہ نہ کریں۔ایک سوال پر ٹمی بروس نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو آج یا کل پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ سے بات کریں گے۔ وہ دیگر قومی رہنماؤں اور وزرائے خارجہ کو بھی اس معاملے پر پاکستان اور بھارت سے رابطہ کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس معاملے پر روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیر پاکستان اور بھارت میں اپنے ہم منصبوں سے براہ راست بات کر رہے ہیں اور توقع ہے کہ اس کا اثر یقینی طور پر وہی ہو گا جیسا کہ وزیر دوسرے لوگوں سے بات کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
انسانی سمگلنگ کو ختم کرنا چاہتے ہیں،سرحد یں مضبوط کررہے ہیں،ترجمانی امریکی محکمہ خارجہ مار گریٹ میکلیوڈ
ٹمی بروس نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت کی موجودگی میں یہ گفتگو یقیناً پاکستان اور بھارت کے لیے اہم ہے۔ایک اور سوال پر ٹمی بروس نے کہا کہ امریکہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان اور بھارت کی حکومتوں سے نہ صرف وزرائے خارجہ کی سطح پر بلکہ کئی سطحوں پر رابطے ہیں اور فریقین سے ایک ذمہ دارانہ حل تلاش کرنے کو کہا جا رہا ہے کیونکہ دنیا اس صورتحال کو دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے اہم بات یہ ہے کہ سیکرٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو کی بات چیت کے نتائج برآمد ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔پاکستان نے بھارت کے اقدامات پر بھی زبردستی ردعمل ظاہر کیا ہے، جس میں انڈس واٹر ٹریٹی کی معطلی بھی شامل ہے۔