لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کردیا گیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے موجودہ سکیورٹی صورتحال میں ایک بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔.وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس تقرری کی باقاعدہ اطلاع بھی جاری کر دی گئی ہے۔. قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے پر ان کی تقرری کو سلامتی اور خارجہ پالیسی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
.ذرائع نے مزید کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو قومی سلامتی کے مشیر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔.
یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ستمبر 2024 میں آئی ایس آئی کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا تھا۔
ان کا شمار پاک فوج کے تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے اور انہیں قومی سلامتی، دفاعی حکمت عملی اور انٹیلی جنس کے شعبوں میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔