امریکا کشیدگی میں کمی کے لئے متحرک،وزیر خارجہ کاپاک بھارت وزرائے خارجہ سے رابطہ

 

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف اور بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، حالیہ کشیدگی میں ملکر کمی لانے پر زور دیا، وزیر اعظم پاکستان نے پہلگام واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی۔

مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ پر کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام پہلگام حملے کی تحقیقات میں تعاون کیلئے تیار ہیں۔

پاکستان اور امریکا نے دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں کی بات چیت پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے بیان میں کہا کہ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کے ساتھ تعاون کے لئے امریکی عزم کا اعادہ کیا اور پہلگام واقعہ پر اظہار افسوس بھی کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔