اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نائب کپتان محمد رضوان اور سٹار بلے باز بابراعظم بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز سے ڈراپ کیے جانے کا امکان
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سینئر عہدیدار بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں نوجوان کرکٹرز کو موقع دینے کے حق میں ہیں، اس لیے سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹیم سے ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے اسکواڈ کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیم انتظامیہ سیریز کے آغاز کے لیے بابر اور رضوان کے علاوہ کئی دیگر ناموں پر غور کر رہی ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بابر اعظم اور رضوان کو آرام دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود گرین شرٹس کو 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ٹیم انتظامیہ صائم ایوب، فخر زمان اور ممکنہ طور پر صاحبزادہ فرحان کو ابتدائی ذمہ داریاں تفویض کر سکتی ہے، جبکہ حسین طلعت، حسن علی، فہیم اشرف اور علی رضا جیسے دیگر کھلاڑیوں کو بھی بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔.
واضح رہے کہ پاک بنگلہ دیش سیریز کے پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچ 25 اور 27 مئی کو فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے اور باقی تین میچ 30 مئی، یکم جون اور 3 جون کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔. تمام میچز مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوں گے۔