اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سانحہ پہلگام کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی رو بروز بڑھتی جاری ہے ، بارڈر پر گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے
لداخ کے شہر لیہہ میں ہندوستانی فوجی کیمپ میں اچانک زبردست آگ بھڑک اٹھی جس سے افراتفری اور بھگدڑ مچ گئی۔ہندوستانی فوجیوں کو اپنا سامان چھوڑ کر کیمپ خالی کرنے پر مجبور کیا گیا۔ڈگری کالج کے قریب ایک کیمپ میں آگ بھڑک اٹھی جو تیزی سے شدت اختیار کر گئی۔. واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن تصاویر میں کیمپ سے گاڑھا دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔. فوجی حکام اب تک آگ لگنے کی صحیح وجہ کا تعین کرنے میں ناکام رہے ہیں۔اس واقعے نے بھارتی فوج کی تیاریوں اور حفاظتی اقدامات پر سوالات اٹھائے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر اس واقعے کے بارے میں طنزیہ تبصرے جاری ہیں۔