87
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اظہار تشویش
ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا اور 5 مقامات پر میزائل داغے جس سے شہری آبادی اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔. بھارتی حملے میں دو شہری شہید ہو گئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن نے کوٹلی، احمد پور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے میں حملے کئے۔ کوٹلی میں 2 شہریوں کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کا جوابی حملہ اس وقت جاری ہے، پاکستانی فورسز دشمن کو فضائی اور زمینی دونوں طرف سے جواب دے رہی ہیں۔