اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاک بھارت کشیدگی ، مودی کی بوکھلاہٹ میں اضافہ ، بھارتی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X کو بین الاقوامی خبر رساں ایجنسیوں، صحافیوں اور ممتاز صارفین کے 8000 سے زائد اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم دیدیا ۔
ایکس کے ترجمان کے مطابق بھارت سے موصول ہونے والے آرڈر میں عالمی میڈیا تنظیموں اور اہم شخصیات کے اکاؤنٹس شامل ہیں۔. حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر اکاؤنٹس بند نہ کیے گئے تو کمپنی کو بھاری جرمانے اور بھارت میں عملے کی گرفتاری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
سوشل میڈیا کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ صرف ہندوستان میں ان اکاؤنٹس کو محدود کرے گی، لیکن اس مطالبے سے متفق نہیں ہے اور تمام قانونی آپشنز تلاش کر رہی ہے۔یہ قدم آزادی اظہار اور میڈیا کی آزادی پر ایک سنگین سوالیہ نشان بن گیا ہے، جب کہ ہندوستان کی جمہوری شناخت کو بین الاقوامی سطح پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔