امریکی صدر کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بڑا بیان، دنیا حیران

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاک بھارت جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے بڑا بیان جاری کردیا۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر یہ دیکھنے کے لیے کام کریں گے کہ کیا کشمیر کے اس مسئلے کا کوئی حل تلاش کیا جا سکتا ہے جو ہزاروں سالوں سے جاری ہے۔اپنے حالیہ بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ سفارتی سطح پر نہ صرف پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعاون میں اضافہ کیا جائے گا بلکہ دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات بھی بہتر ہوں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کو ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور دونوں ممالک کو میز پر لایا اور انہیں جنگ بندی پر دستخط کرنے پر آمادہ کیا۔ اس سلسلے میں ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرکے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کی تھی۔واضح رہے کہ بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے 10 سے زائد بھارتی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس کے بعد خطے کی صورتحال خاصی کشیدہ ہوگئی۔ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مسئلہ کشمیر عالمی توجہ حاصل کر رہا ہے اور اقوام متحدہ سمیت کئی ممالک اس تنازع کے پرامن حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔