اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان کے منہ توڑ جواب نے بھارت کو خوف میں مبتلا کر کے رکھ دیا ،جنگ بندی کے باوجود 24 بھارتی ہوائی اڈے بند، 444 پروازیں منسوخ ، لائٹس بند رکھنے کا حکم
امرتسر، سری نگر، جموں، لداخ، دھرم شالہ، شملہ، آدم پور، چندی گڑھ سمیت مختلف شہروں میں آج تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔جنگ بندی کے باوجود بھارت کے سرحدی علاقوں میں سول انتظامیہ اور فوجی حکام خوف اور پریشانی کا شکار ہیں۔ پاک بھارت سرحد سے متصل ہندوستانی شہروں کی انتظامیہ شہریوں کو رات کے وقت اپنی لائٹس بند کرنے کا حکم دے رہی ہے۔فوجی ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت جان بوجھ کر بھارتی پنجاب کے باشندوں بالخصوص سکھوں کو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ ان پر پاکستان حملہ کر سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جنگ کے دوران امرتسر سمیت کسی بھی ہندوستانی شہر میں آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، لیکن خود بھارتی حکومت نے سکھوں کے مقدس ترین شہر امرتسر پر میزائل اور ڈرون حملے کیے اور اس کا الزام پاکستان پر عائد کیا۔
سکھ برادری کو پاکستان کے خلاف کر دیں۔بھارتی پنجاب کے مختلف اضلاع کی سول انتظامیہ کی جانب سے خوف کی فضا برقرار رکھنے کے احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔بھٹنڈہ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رات کو گھر کی لائٹس بند رکھیں تاہم حکومتی ہدایات کے مطابق اسکول کل کھلے رہیں گے۔ انتظامیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر کوئی تبدیلی کی جا سکتی ہے۔اسی طرح موگا ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر رات کو لائٹس بند کر دیں اور گھر کے اندر ہی رہیں۔برنالہ ضلعی انتظامیہ نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ شہریوں کو آج رات 8 بجے تمام لائٹس بند کر دینی چاہئیں اور احتیاطی تدابیر کے طور پر اپنے گھروں سے باہر نہیں نکلنا چاہیے۔ ادھر امرتسر ضلع کی ضلعی انتظامیہ نے کل 12 مئی 2025 کو تمام سرکاری، امدادی اور نجی اسکولوں کو مکمل طور پر بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔اعلان کے مطابق اساتذہ گھر سے آن لائن کلاسز لیں گے اور کسی استاد کو اسکول بلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔. تمام تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند رہیں گے ۔فوجی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات کا مقصد پاکستانی سرحد کے ساتھ رہنے والے ہندوستانی شہریوں کو خوف میں رکھنا ہے تاکہ سرکاری بیانیہ کو تقویت ملے، حالانکہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ہو چکی ہے۔