70
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کی طرف سے بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کے بعد جنگ بندی کا اعلان ، انتہا پسندوں نے بھارتی وزیر خارجہ کو غدار قرار دیا ۔
جنگ کے حامی انتہا پسندوں نے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کرنے پر بھارتی وزیر خارجہ وکرم مسری کو غدار قرار دیا۔رپورٹ کے مطابق وکرم مصری اور ان کے اہل خانہ کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد دھمکیاں مل رہی ہیں جس کے بعد وکرم مصری نے اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی لاک کر دیا ہے۔دوسری جانب بھارتی سیاست دانوں، غیر ملکی سفارت کاروں اور انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس ایسوسی ایشن نے وکرم مسری کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کرنے والے سرکاری ملازمین پر بلاجواز ذاتی حملوں کو افسوسناک قرار دیا۔