43
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فلسطین نے کہا ہے کہ امریکہ واحد فریق ہے جو اسرائیل کو غزہ میں جنگ روکنے پر مجبور کر سکتا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی نائب صدر حسین الشیخ نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ فلسطینی ریاست کے حصول کا بہترین طریقہ مسلح جدوجہد نہیں بلکہ پرامن مزاحمت ہے۔. ہم اپنے حقوق کے حصول اور اپنی ریاست بنانے کے لیے اسرائیل کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین میں محفوظ بنانا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم غزہ میں فلسطینی اتھارٹی کی حکمرانی کا کوئی متبادل قبول نہیں کریں گے۔