اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پہلگام واقعہ سے پیدا شدہ صورتحال ،بھارت کی پاکستان میں جارحیت اور پاکستان کی طرف سے منہ توڑ جواب کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے کےبعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کو قریب لانے کیلئے کوششیں مزید تیز کر دیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شاید ہم پاکستان اور بھارت کو تھوڑا قریب لا سکتے ہیں تاکہ وہ باہر جا کر ایک ساتھ کھا سکیں۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ کیا یہ بہت اچھا نہیں ہوگا؟ دونوں ممالک باہر کہیں مل سکتے ہیں، بیٹھ سکتے ہیں، کھانا کھا سکتے ہیں اور مسائل حل کر سکتے ہیں۔”امریکی صدر نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔. پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں لاکھوں لوگ مارے جا سکتے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کو تجارت کرنے کو کہا ہے۔. جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے، یہ خود ایک مسئلہ ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب میں ترقیاتی کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریاض دنیا کا دارالحکومت بن رہا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔سعودی ولی عہد کی تعریف کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ محمد بن سلمان ایک غیر معمولی آدمی ہیں، ان جیسا کوئی نہیں ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب آنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری کے لیے 142 بلین ڈالر کے معاہدوں پر باضابطہ دستخط کیے ہیں۔ان معاہدوں میں جی ای گیس ٹربائنز کی برآمدات، توانائی کے شعبے سمیت بوئنگ طیاروں کی خریداری شامل ہے۔