پاکستان امن کا خواہاں ،دوبارہ حملہ ہواتو ایساجواب ملےگا جوسوچا بھی نہیں ہوگا، شہباز شریف

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو پاکستان ایسا جواب دے گا جو "سوچا بھی نہیں ہوگا”۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، لیکن کسی بھی حملے کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب بھارت نے 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب "آپریشن سندور” کے تحت پاکستان کے مختلف علاقوں میں میزائل حملے کیے، جن میں بہاولپور، مریدکے، کوٹلی، باغ اور مظفرآباد شامل تھے۔ ان حملوں کے نتیجے میں 26 پاکستانی شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، لیکن اگر بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو پاکستان کی جوابی کارروائی پہلے سے بھی زیادہ سخت اور مؤثر ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی افواج نے بھارت کی عددی برتری اور غرور کو خاک میں ملا دیا ہے۔
یادر ہے کہ 10 مئی 2025 کو امریکہ کی ثالثی سے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ہوا تھا، لیکن دونوں جانب سے بیانات اور اقدامات سے کشیدگی برقرار ہے۔ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ جنگ بندی کا پابند ہے، لیکن کسی بھی نئی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔