اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام بہت باصلاحیت ہیں اور ان کی قیادت بہترین ہے۔.
انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر جنوبی ایشیا میں امن کے بارے میں اپنے موقف کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت سے پوچھا کہ تم کیا کر رہے ہو؟ دونوں کے درمیان مسئلہ شدت اختیار کر رہا تھا۔پاکستان کے عوام بہترین ہیں اور ان کے لیڈر بہت اچھے ہیں جبکہ بھارت میں مودی میرے دوست ہیں۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ دونوں ممالک کے ساتھ بڑے تجارتی اور سفارتی معاہدے کر رہا ہے اور واشنگٹن خطے میں امن کو فروغ دینے میں مضبوط کردار ادا کرتا رہے گا۔واضح رہے کہ پاکستانی افواج کی لڑائی کے بعد ٹرمپ نے 10 مئی کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر رضامند ہو گئے ہیں۔تاہم بھارت نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔. تین روز قبل بھارتی وزیر خارجہ وکرم مسری نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت پاکستان جنگ بندی خالصتاً دو طرفہ عمل ہے جس میں امریکی صدر کا کوئی کردار نہیں ہے۔