پاپ موسیقی کی دنیا کے بادشاہ مائیکل جیکسن پر بننے والی نئی بایوپک فلم میں ایک سال کی تاخیر

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاپ موسیقی کی دنیا کے بادشاہ آنجہانی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن پر بننے والی نئی بایوپک فلم کی ریلیز میں ممکنہ طور پر ایک سال کی تاخیر متوقع ہے۔

اسٹوڈیو لائنس گیٹ کے سی ای او جون فیلتھائمر نے بتایا کہ مائیکل جیکسن بائیوپک کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ متنازع مناظر کی دوبارہ عکس بندی بتائی جا رہی ہے، فلم سے متعلق حتمی ریلیز حکمت عملی جلد سامنے لائی جائے گی۔

فیلتھائمر کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ فلم مائیکل اب مالی سال 2025 میں ریلیز نہ ہو سکے گی ، جس سے مالی سال 2026 کے نتائج متاثر ہوں گے، مگر 2027 کے منصوبوں کو تقویت ملے گی۔

یاد رہے کہ اسٹوڈیو لائنس گیٹ کے مالی سال کا اختتام 31 مارچ 2026 کو ہوتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ فلم کی ریلیز اپریل 2026 کے بعد ممکن ہے۔

ادھر لائنس گیٹ فلم ڈویژن کے سربراہ ایڈم فوگل سن نے تصدیق کی ہے کہ فلم کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، پہلے فلم کی ریلیز کی تاریخ 18 اپریل 2025 رکھی گئی تھی، جسے بعد میں 3 اکتوبر 2025 تک موخر کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس بائیوپک میں دوبارہ عکسبندی کی بڑی وجہ 1993 میں ہونے والا ایک خفیہ عدالتی تصفیہ ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ متعلقہ فریقین کو فلم میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔