بنگلہ دیش کا بھارت کیساتھ 21 ملین ڈالر کا دفاعی معاہدہ منسوخ

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت کو ایک اور بڑا دھچکا ، بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ 21 ملین ڈالر (تقریباً 21 ملین ڈالر) کا اہم دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔

 

معاہدہ جولائی 2024 میں ہندوستانی سرکاری دفاعی کمپنی "گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ” (GRSE) کو ایک جدید میرین ٹگ بوٹ بنانے کے لیے دیا گیا تھا۔بھارتی اخبار ’دی ہندو‘ کے مطابق بنگلہ دیش کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت نے حال ہی میں بنگلہ دیش کو تجارتی ٹرانس شپمنٹ کی سہولت واپس لے لی ہے، جس کے تحت بنگلہ دیش اپنا سامان تیسرے ممالک کو بھیج سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی تناؤ کی علامت ہے، جو اگست 2024 میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے زیادہ نمایاں ہو گئی ہے۔GRSE نے ہندوستانی اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ فائلنگ میں معاہدے کی منسوخی کی تصدیق کی۔ تاہم، GRSE نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ ہندوستانی بحریہ کے لیے نیکسٹ جنریشن کارویٹس کے ٹینڈر میں سب سے کم بولی لگانے والا بن گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔