اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کہ بلاول عوامی مینڈیٹ کے ساتھ پاکستان کے اگلے نوجوان وزیر اعظم ہوں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ پیپلز پارٹی مزدوروں، محنت کشوں، سرکاری ملازمین اور پسماندہ طبقے کی جماعت ہے پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر کی قیادت میں پی پی پی اٹک آرگنائزیشن اور ٹکٹ ہولڈرز نے گورنر ہاؤس لاہور میں صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اگر پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں موجود ہیں۔. پاکستان بھارت کشیدگی میں تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی تھیں جس کی وجہ سے بھارت کو نقصان اٹھانا پڑا۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں۔. پی پی پی پنجاب میں فعال اور متحرک ہو گئی ہے۔. بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ کے ساتھ ملک کے اگلے نوجوان وزیر اعظم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی مزدوروں، محنت کشوں، سرکاری ملازمین اور پسماندہ طبقے کی جماعت ہے۔اس موقع پر اٹک تنظیم نے صدر آصف علی زرداری کو بھی اٹک کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔